ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پاکستان اور چین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ لے کربھٹکل میں راشٹریہ ہندو آندولن نامی تنظیم کا مظاہرہ

پاکستان اور چین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ لے کربھٹکل میں راشٹریہ ہندو آندولن نامی تنظیم کا مظاہرہ

Sat, 22 Jul 2017 21:19:44    S.O. News Service

بھٹکل:22/جولائی (ایس اؤنیوز)سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود امرناتھ یاتریوں  پر دہشت گردوں کے حملہ کے لئے پڑوسی ملک پاکستان کو راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے راشٹریہ ہندو اندولن نامی ایک تنظیم نے اپنی بھٹکل شاخ کے بینر تلے  مرکزی حکومت کے نام بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا جس میں واقعے کی سخت مذمت کی گئی۔ اے سی دفتر کے باہر مظاہرہ میں اس تنظیم نے   پڑوسی ملک چین  پر بھی الزام لگایا کہ چین کئلاس مانس سرور یاترا میں رکاوٹ پیدا کررہاہے۔ تنظیم نے ان دونوں ملکوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیتے ہوئے  مطالبہ کیا کہ  ان دونوں ملکوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ ترجیح ممالک کی فہرست میں شامل پاکستان کو نکال باہر کیا جائے، سکم کے ڈوکلاما زون میں سرحد پار کرکے ہندوستانی بنکروں کو برباد کرنے والے  چین کے ساتھ تجارتی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے چین کو انتباہ دی جائے۔

میمورنڈم میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں حکومت بنیادپرستوں کی حمایت کررہی ہے، لہذا مغربی بنگال حکومت کو فوری برخاست کرکے  وہاں صدرراج نافذ کیا جائے۔ اس موقع پر پنڈلک پائی ، سومیش گروو، دیانند پربھو، کرشنانائک، دتاتریانائک، روی نائک جالی ، جینت نائک، منجوناتھ نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: